15اگست کو آزادی مارچ کشمیر کی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگا،شیخ منظور احمد

جمعہ 12 اگست 2016 16:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے نائب امیر شیخ منظور احمد نے کہا ہے کہ 15اگست کو آزادی مارچ کشمیر کی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔مظفرآباد تا چکوٹھی مارچ کیا جائے گا اور کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔عوام بھرپور طریقہ سے شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انڈیا مظالم کی داستانیں رقم کررہا ہے۔نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔اس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔15اگست کو عوام آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرکے کشمیری کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

متعلقہ عنوان :