گڈ گورننس اور شفاف مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے‘ وزیر کوآپریٹو ملک اقبال چنڑ

جمعہ 12 اگست 2016 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور شفاف مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے،حکومت پنجاب کو یہ ا متیازی اعزاز حاصل ہے کہ صوبہ بھر میں جعلساز لینڈ مافیا اور پٹوار کلچر جیسے فرسودہ نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا ہے،حکومت پنجاب بھر میں ایک جدید لینڈ کمپیوٹرائزڈ عوام دوست نظام متعارف کروانے میں کامیاب ہو چکی ہے، اس نظام کے ذریعے اب تک تیس ہزار سے ز ائددیہی مواضعات اور پانچ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد مالکان اراضی کا زمینی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے قائم کردہ فرد اراضی سنٹرز کے ذریعے ماہانہ دو لاکھ سے زائدکمپیوٹر فردات اور ساٹھ ہزار سے زائد انتقالات کا اندراج ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو اسٹامپ پیپرز کی خرید اور دستیابی کے ضمن میں جعلسازی، دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانے کے لئے پورے نظام کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پائیلٹ پراجیکٹ کا آغاز گوجرانوالہ سے کر دیا گیا ہے۔جس کا دائرہ کارصوبہ بھر میں جلد وسیع سطح پر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :