الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کمیشن کے جاردی کردہ شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع پشاور ، چارسدہ، مردان، صوابی، کرک، بونیر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، دیر لوئر اور اپر میں بیس ستمبر کو ببتیس نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی بارہ اور تیرہ اگست کو کروائی جائے گی اور انتخابی نشانات اکتیس اگست کو الاٹ کیے جائینگے۔