آئی ٹی سیکٹر کی ترقیاتی سکیم پر عملدرآمد کیلئے 13 ارب 71 کروڑ 70لاکھ 50ہزار روپے کی منظوری

جمعہ 12 اگست 2016 17:00

لاہو ر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے نویں اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 13 ارب 71کروڑ 70لاکھ 50ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے نویں اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی سکیم ضلع لاہور میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن (PPIC3)سنٹر (ترمیمی) کیلئے 13 ارب 71 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :