برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

جمعہ 12 اگست 2016 17:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 16اگست کو مری آبادگرڈکے نارکوٹیکس فیڈرسے صبح9بجے سے 11بجے تک بجلی بندہوگی نیز خاران گرڈکے قادرآباد، نوروزقلات، سٹی، ٹوملک، ساروان جوداقلات بیدی، شاہروزئی تگاپ اورداریچ فیڈروں سے صبح8بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :