پنجاب پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں مقامی مذہبی رہنماء مفتی عبدالقوی کو نامزد کردیا
جمعہ 12 اگست 2016 17:32
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پنجاب پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں مقامی مذہبی رہنما مفتی عبدالقوی کو نامزد کردیا ہے تاہم اْن کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
(جاری ہے)
مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مفتی عبدالقوی کو مقتولہ کے والد محمد عظیم کی طرف سے اس ضمن میں پولیس کو دی جانے والی متفرق درخواست کی بناء پر شامل کیا گیا ہے اہلکار کے مطابق مفتی عبدالقوی کو اس مقدمے میں نامزد کرنے سے متعلق مقامی عدالت سے حکم نامہ بھی حاصل کیا گیا تھااہلکار کے مطابق اس کے علاوہ اس مقدمے میں گرفتار ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں بھی مفتی عبدالقوی کا نام اس مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق عبدالقوی کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 109 کے تحت اس مقدمے میں نامزد کیا گیا جو اعانت مجرمانہ سے متعلق ہے۔عبدالباسط نے ملزمان وسیم اور حق نواز کو قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے بعد اْنھیں فرار کروانے میں معاونت فراہم کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.