کوئٹہ جناح روڈ پر مشکوک گاڑی کی موجودگی پر بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کرلیا گیا

جمعہ 12 اگست 2016 17:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کوئٹہ جناح روڈ پر مشکوک گاڑی کی موجودگی پر بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر ایک مشکوک گاڑی کی موجودگی پر پولیس نے فوری طور پر سڑک کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بندکرکے بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کرلیا بم ڈسپوزل کے عملے نے گاڑی کی مکمل چیکنگ کے بعداسے کلیئر قرار دیدیاجس کے بعد جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :