بلا و ل بھٹو زر دا ر ی جلد ہی سندھ یو تھ پا لیسی کی منظو ر ی دیں گے،مرتضیٰ وہاب صدیقی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شا ہ جو ا ں عزم کے ساتھ قو م کی خدمت پر کمر بستہ ہیں،مشیر قانون سندھ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2016 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے قا نو ن و انسدا د بد عنوانی بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے کہا ہے کہ یو تھ پا لیسی تکمیل کے انتہا ئی مرا حل میں ہے ،چیئرمین پی پی پی بلا و ل بھٹو زر دا ر ی جلد ہی سندھ یو تھ پا لیسی کی منظو ر ی دیں گے جس کے بعد سندھ میں بہت جلد مفصل یو تھ پا لیسی لا ئیں گے ۔

نو جوا ن کسی بھی معا شر ے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔سندھ کے جواں سال وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شا ہ جو ا ں عزم کے ساتھ قو م کی خدمت پر کمر بستہ ہیں ۔دن را ت صو بے کی تر قی کے لئے کا م کررہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیم بھی عوام کی خدمت کے لئے ذہنی طو ر پر مستعد اور جوا ن ہے اور آپ بہت سی مثبت تبدیلیا ں دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت اظہا ر بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے جمعہ کو کرا چی کے مقا می ہا ل میں انٹر نیشنل یو تھ ڈے کی تقریب میں مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پار ٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زر دا ر ی نے نو جوا نی میں ہی پیپلز پا ر ٹی کی قیا دت سنبھالی ہے ۔شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقا ر علی بھٹو نے بھی جوا ں العمری سے ہی سیا ست میں قدم رکھا اور ملک و قو م کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا یا ،پیپلز پا ر ٹی پا کستا ن کے ہر عمر کے افرا د با لخصو ص نو جوا نو ں کی نما ئندہ جما عت ہے ۔

پی پی پی کی قیا دت نے نو جوانو ں کی حو صلہ افزا ئی کی پا لیسی پر گا مزن رہتے ہو ئے مجھے بھی عوام کی خدمت کا مو قع دیا ہے ،میں اپنے شہر ،اپنے صو بے ،اپنے ملک اور معا شر ے میں بہتری لا نے کی جد و جہد کرو ں گا اور آپ نو جوا نو ں کا تعا ون میری کا میا بی کی ضما نت فرا ہم کر ے گا ۔انہو ں نے کہا کہ تعلیم و تر قی کے لئے اہم تر ین سیڑ ھی ہے ۔مشیر انسدا د بد عنوا نی کی حیثیت سے جب مجھے معلو م ہوا کے تعلیم کے شعبے میں بد عنوانی کی جا رہی ہے اور نقل اور دیگر غلط طر یقو ں سے بعض لو گو ں کو امتحا نا ت میں کا میا بی دلا ئے جا نے کی شکا یت مو صو ل ہو ئیں تو میں نے فو ر ی طو ر پر شفا ف تحقیقا ت کا حکم دیا ہے اور تحقیقا ت کی رو شنی میں جو بھی بد عنوانی کا مر تکب پا یا جا ئے گا وہ کڑ ی سزا پا ئے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ حا لیہ با رشوں میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ ان کے وزرا ء اور افسرا ن مسلسل فیلڈ میں مو جو د رہے اس لئے آپ نے دیکھا کہ سڑ کو ں پر پا نی جمع نہیں ہوا ۔وزیر اعلیٰ سندھ کے احکا ما ت ہیں کہ جہا ں نقا ئص نظر آئیں گے متعلقہ افسرا ن ذمہ دا ر ہو نگے ۔انہو ں نے کہا کہ اس سا ل دسمبر تک صر ف کرا چی شہر کے لئے 11ارب رو پے کے منصو بے مکمل کئے جا ئیں گے ۔تقریب سے انٹرنیشنل یو تھ فو ر م کے جنرل سیکریٹری زیڈ ایچ خرم ،فا رو قی ڈا ڈی ،اقبا ل سہوانی ،مہتا ب علی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :