صنعتوں سے بجلی کے بلوں میں 100فیصد فکس چارجز وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری

جمعہ 12 اگست 2016 17:53

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) لاہورہائیکورٹ نے صنعتوں سے بجلی کے بلوں میں 100فیصد فکس چارجز وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وزارت پانی وبجلی اور لیسکو سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شان اسٹیل انڈسٹریز کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کو رٹ اصول طے کر چکی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے صنعتیں بند رہتی ہیں اور اس وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صنعتوں سے بجلی کے بلوں میں 100فیصد فکس چارجزوصول نہ کریں اور اسکے لئے 50فیصد طے کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود لیسکو کی جانب سے 100فیصد فکس چارجز وصول کئے جارہے ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔

فاضل عدالت نے لیسکو کو100فیصد فکس چارجز وصول کرنے سے روکتے ہوئے وزارت پانی وبجلی اور لیسکو سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :