دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے کڑوی گولی نگلنے کا وقت آگیا ہے،میاں رضا ربانی
ریاستی اداروں کو قومی اتفاق رائے کیساتھ سخت ترین فیصلے کرنا ہوں گے، سانحہ کوئٹہ سول سوسائٹی کی نسل کشی ہے،چیئرمین سینیٹ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 18:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے کڑوی گولی نگلنے کا وقت آگیا ہے ۔ریاستی اداروں کو قومی اتفاق رائے کے ساتھ سخت ترین فیصلے کرنا ہوں گے بصورت دیگر دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے ۔وہ جمعہ کو نجی اسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔
میاں رضا ربانی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ سول سوسائٹی کی نسل کشی ہے ۔کوئٹہ میں ہونے والے جانی نقصان کا خلا 30سے 35سالوں تک بھی پورا نہیں ہوسکے گا ۔دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کرکے ایک پڑھے لکھے طبقے کو نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
جنرل ضیاء الحق کے فیصلوں کے نتیجے میں یہ جنگ ہم پر مسلط ہوئی ،جس کے غلط نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پارلیمان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔پارلیمنٹ ریاست کے تمام اداروں کو اعتماد میں لے کر ملک اور قوم کے تحفظ اور سلامتی کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں ریاست کے تمام اداروں نے قومی اتفاق رائے سے لائحہ عمل تیار نہیں کیا تو جنگ کے مزید سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ قومی مفاد میں اس جنگ سے چھٹکارے کے لیے ہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے اور پاک سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا ۔میاں رضا ربانی نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسو س کرتے ہوئے یہ تجویز دی کہ قومی قیادت مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھے اور آئین و قانون کی روشنی میں نیا پلان مرتب کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.