متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

جمعہ 12 اگست 2016 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور گلدستے پیش کئے ۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی او ان کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں رکن رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک ایڈوکیٹ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی، نامزد حق پرست ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا اور ایم کیو ایم بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن جمشید احمد خان شامل تھے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے زخمیوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی اور انہیں زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ زخمیوں اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے وفد کے اراکین نے انہیں ایم کیو ایم قائد کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔