کراچی ،انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت پر اسپیشل پراسیکیوٹر کو 18اگست کیلئے نوٹس جاری
جمعہ 12 اگست 2016 18:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی ،ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور پاسبان کے رہنما عثمان معظم کی درخواست ضمانت پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو 18اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل بینچ نے انیس قائم خانی ،عثمان معظم اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔
تینوں ملزمان پر دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے الزام ہے ۔دوران سماعت وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اینس قائم خانی پر دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ انیس قام خانی نے کسی دہشت گرد کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرعاصم کو فون نہیں کیا تھا۔(جاری ہے)
جس وقت انیس قام خانی پر مقدمہ درج کیا گیا گیا وہ ملک سے باہر تھے۔
عثمان معظم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عثمان معظم طویل عرصے سے جیل میں ہیں لیکن ان پر بھی دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ روف صدیقی کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں ان پر سہولت کاری کا جھوٹا مقدمہ ررج کیا گیا ہے واضح رہے کہ درخواست گزاروں کی ضمانت سے متعلق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت درخواست مسترد کرچکی ہے۔ عدالت نے وکلاء کے موقف کے بعد اسپیشل پبلک پراسیکوٹر کو18 اگست تک کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.