کراچی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ارشد پپو قتل کیس جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا

جمعہ 12 اگست 2016 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ارشد پپو قتل کیس جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن موصول ہوگیا ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں کیس کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو پیش نہیں کیا گیا ۔جیل حکام نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کیس جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن موصول ہونے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔ اس کیس میں جمعہ کو گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے تھے ۔ارشد پپو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ زبیر بلوچ ذاکر ڈاڈا انسپکٹر عبدالرحمان سمیت دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔ ارشد پپو کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :