چاغی ، جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف علاقوں ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 12 اگست 2016 18:13

دالبندین( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) چاغی میں جشن آزادی کے سلسلے میں سب تحصیل کے مختلف علاقوں ریلی نکالی گئی یہ ریلیاں آ تے ہو ئے چاغی کے بازار میں مختلف شاہراؤں سے گشت ہوتے ہوئے ایک جلسے کی شکل اختیار کی اور سیکڑوں موٹر سا ئیکلوں کا بھی ریلی اور ایف سی اسکول چاغی کے طلباء بھی بڑی تعداد میں جشن آزادی کے سلسلے میں شامل ہوئے اس جلسے مین ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسے سے ملک کریم داد محمد حسنی کامریڈ سید نبی شاہ ضیاء الحق محمدحسنی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کی سانحہ نے پوری عوام کو ہلا دیا انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد و یک جہتی نا گزیر ہے مٹھی بھر دہشت گردون کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کے عوام کو قیام امن کیلئے حکومت اورعسکری قیادت کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ کی نتیجے میں بے گناہ جانوں کا ضیاع بد ترین دہشت گردی ہے ایسے درندہ صفت عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے ہمیں چاہے کہ پورے قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں پاکستان قربانیوں کے بدولت ملا ہے اسلامی دنیا میں پاکستان اور پاکستانی عوام پر فخر کرتے ہیں آزادی کیلئے اپنی تمام تر صلائیتوں کو بروکا ر لاکر سب کی ذمداری ہے اور ہندوستان ہمارے ملک اور خاص کر بلوچستان میں حالات خراب کر رہے ہیں ہندوستان کے کئی جاسوس پکڑے گئے ہیں لیکن امریکہ اور دیگر ممالک کیوں خاموش ہے انھوں نے کہا آئی جی ایف سی بلوچستان نے کی بدولت پورئے بلوچستان میں امن ہیں ایف سی نے پورئے بلوچستان میں دن رات محنت کر کے حالت کو بہتر بنانے کوشش کررہے ہے اس وقت حالات پورے بلوچستان میں بہتری کی جانب جارہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے عوام ایک پرامن لوگ ہیں عوام کی بدولت دیگر اضلاع سے ضلع چاغی میں امن ہے اور انشااﷲ امن رہیگا۔