خراب رویہ ، ایلکس ہیلز پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد

جمعہ 12 اگست 2016 18:26

خراب رویہ ، ایلکس ہیلز پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء ) برطانوی اوپنر ایلکس ہیلز پر آئی سی سی قوانین توڑنے پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز ہیلز نے عامر کی گیند مڈ وکٹ کی جانب کھیلی جہاں یاسر شاہ نے انکا کیچ تھاما جس پر امپائرزنے معاملہ تھرڈ امپائر کے سپر د کیا جس نے انہیں آؤٹ قرار دیا،ہیلز اس فیصلے پر انتہائی ناخوش نظر آئے اور انہوں نے تھرڈ امپائر کے پاس جاکر خو د کو آؤٹ قرار دیئے جانے کی وضاحت بھی طلب کی اور پھر بعض رپورٹس کے مطابق انہیں تھرڈ امپائر کے کمرے سے نکلتے ہوئے نامناسب الفاظ کہتے ہوئے سنا گیا ۔

بعد ازاں میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے ہیلز کو طلب کیا جنہو ں نے اپنا جرم قبول کرلیا اور ان پر میچ فیس کا 15فیصدجرمانہ عائد کردیا گیا ۔