چوتھا ٹیسٹ : قومی ٹیم کے اوپنر اظہر علی بدقسمت طریقے سے آؤٹ ہوگئے

جمعہ 12 اگست 2016 18:41

چوتھا ٹیسٹ : قومی ٹیم کے اوپنر اظہر علی بدقسمت طریقے سے آؤٹ ہوگئے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء ) انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپنر اظہر علی بدقسمت طریقے سے آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کی جگہ اس ٹیسٹ میں اوپن کرنے والے اظہر علی نے 49کے انفرادی سکور پر معین علی کی گیند پر سویپ کرنے کی کوشش کی جس پر ان کیخلاف ایل بی ڈبلیوکی زوردار اپیل ہوئی جسے امپائر نے قبول نہ کیا ، انگلینڈ نے امپائر کا فیصلہ چیلنج کردیا اور ری پلیز میں یہ بات سامنے آئی کہ گیند اظہر کے پیڈ کی بجائے گلوز پر لگی تھی اور کیپر بیئر سٹو نے انکا کیچ تھام لیا جس پر ٹی وی امپائر نے انہیں کیچ آؤٹ قرار دیدیا ۔