نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کیلئے اہم ہے۔جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،سست روی سے جاری نیشنل ایکشن پلان کے آپریشن ضرب عضب پر اثرات کا جائزہ،نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل کیلئے اہم ہے،متحد قومی ردعمل کامیاب اختتام کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ ہے،ترغیبی بیانات قومی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،سکیورٹی صورتحال کی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔آرمی چیف کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اگست 2016 18:55
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،ترغیبی بیانات قومی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،کامیابیوں کے حصول کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آج جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلا س میں نیشنل ایکشن پلان کے سست روی کے آپریشن ضرب عضب پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلا س میں ڈی جی آئی ایس آئی،سٹاف آفیسرز اور کورکمانڈرز نے شرکت کی۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔سکیورٹی صورتحال کی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کیلئے اہم ہے۔
نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل کیلئے اہم ہے۔متحد قومی ردعمل کامیاب اختتام کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن کے عوام،فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کامیابیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فریقین کے حقیقی معنوں میں کردار ادا کرنے تک امن قائم نہیں ہوگا۔دہشتگردی کے خلاف کی جانیوالی کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔توجہ ہٹانے والے اورغیرضروری بیانات بار آور ثابت نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔لیکن تمام ادارے بھرپور شرکت کرکے شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.