روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 600 روپے اور 7 ہزار 73 روپے پر بند

جمعہ 12 اگست 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 600 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 73 روپے پر مستحکم رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 735 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 218 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 1 ہزار 950 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 650 روپے سے 7 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 650 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ ٹنڈوآدم اور چوگی کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 800 روپے فی من رہے۔ اسی طرح پتھارو کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 850 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ساہیوال کی روئی کی 150 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 7 ہزار روپے فی من رہے جبکہ علی پور کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 950 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح دیپل پور اور سمندری کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں اور 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔