مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 939 ارب 60 کروڑ روپے شامل کر دئیے

جمعہ 12 اگست 2016 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 939 ارب 60 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 939 ارب 60 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.75 فیصد سالانہ کے حساب سے 944 ارب 60 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 27 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 26 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :