ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے ٹیکس اصلاحات نا گزیر ہیں‘ لاہور چیمبر
ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام ٹیکس نیٹ کی وسعت میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے ‘ عہدیداروں کا بیان
جمعہ 12 اگست 2016 19:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ بہترین کاروباری ماحول پیدا کیے اور تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس اصلاحات متعارف کرائے بغیر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ممکن نہیں ،صنعتی اور تجارتی شعبے سے متعلقہ فیصلے تاجروں کی مشاورت سے ہی ہونے چاہئیں تاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور فروغ پاسکے جو پائیدار معاشی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ جب تک تجارتی پالیسیوں کی تشکیل کے عمل کو تاجروں کو نظر انداز کیا اور ٹیکس وصول کرنے والی مشینری کے رحم و کرم پر چھوڑا جاتا رہے گا تب تک لوگوں کو رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب دینا ممکن نہیں ہے جبکہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان اعتماد سازی کا فقدان بھی رہے گا۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام ٹیکس نیٹ کی وسعت میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے جبکہ صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال اور کاروباری امور میں سرکاری اداروں کی بلاجواز مداخلت جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو سادہ اور عام فہم بنانے کے لیے حکومت ٹیکس سے متعلقہ تمام دستاویزات کا اجراء قومی زبان میں کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس واجبات ادائیگی کے لیے فارم صرف ایک صفحہ پر مشتمل اور قومی زبان اردو میں ہونا چاہیے تاکہ ہرکوئی اسے آسانی سے سمجھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی کم ہونے کی وجہ سے تاجروں کی اکثریت مشکل اور پیچیدہ ٹیکس دستاویزات سمجھنے سے قاصر ہے جس کے اثرات ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی کوششوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی زبان پر فخر ہونا چاہیے لہذا حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فوری ہدایت کرے کہ ٹیکس سے متعلقہ تمام دستاویزات عام فہم قومی زبان میں شائع کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.