فاٹا اصلاحات کیلئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں ، آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کو پیش کرے گی

جمعہ 12 اگست 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) فاٹا اصلاحات کیلئے قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں اور آئندہ چند روز میں کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو فاٹا اصلاحات کیلئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی اپنی سفارشات کا مسودہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کرے گی۔

کمیٹی میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ شامل ہیں اور کمیٹی میں وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ‘ کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں۔ سرتاج عزیز نے کمیٹی ارکان کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے کئی دورے کئے اور مقامی عمائدین سے فاٹا اصلاحات پر مشاورت کی گئی۔ فاٹا اصلاحات پر فریقین کو اعتماد میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :