کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے پتہ چلاکہ بھارت غیر رسمی جنگ کا اعلان کرچکا ہے ، پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں، ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 19:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے پتہ چلاکہ بھارت غیر رسمی جنگ کا اعلان کرچکا ہے ،پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں ، ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق صحافیوں کی تعزیت کیلئے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دونوں اطراف سے سازشیں ہو رہی ہیں اوربھارتی جاسوس افسر کل بھوشن یادیو کا پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف غیررسمی جنگ کا اعلان کرچکا ہے۔انہوں نے کہا ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔جنرل عامر ریاض نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر بہت دکھ ہوا،یہ بہت بڑا نقصان ہے اور بہکے ہوئے لوگ مذہب کے نام پر دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں،دہشت گرد مسلمان نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں امن قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :