انٹرنیٹ کلبز ‘ سنوکر کلبز کو سکول اوقات کے دوران بند رکھنے کیلئے اقدامات

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:02

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 17 اگست سے انٹرنیٹ کلبز ‘ سنوکر کلبز کو سکول اوقات کے دوران بند رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول اوقات میں بچوں کی اکثریت سکولوں سے بھاگ کر ان انٹرنیٹ اور سنوکر کلبز میں سکول کا وقت گزارتی ہے جس سے بچے نہ صرف آوارہ ہورہے ہیں بلکہ مختلف قسم کے جرائم میں بھی ملوث پائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 17 اگست سے سکول اوقات میں انٹرنیٹ اور سنوکر کلبز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جلد مراسلہ تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو روانہ کردیا جائیگا تاکہ سکول اوقات میں کھلنے والے سنوکر اور انٹرنیٹ کلبز کیخلاف کاروائی کی جاسکے۔