ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا
امریکہ نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اﷲ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے،ترک وزیر خارجہ
جمعہ 12 اگست 2016 19:05
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے اندر سینکڑوں ملزموں کو سزائیں سنانے کے بعد اب ملک سے باہر مقیم سفارت کاروں کی چھان بین شروع کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اﷲ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔
۔ انقرہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ترکی کے 32 سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا گیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اﷲ گولن کی حوالگی سے متعلق بھی امریکہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ باغیوں کے حامی سفارت کار مختلف ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.