چین نے بحیرہ مشرقی چین میں ماہیگیر کشتی کے حادثے کی تصدیق کردی

جاپان نے عملے کے 6ارکان کو بچالیا جنہیں چین کے حوالے کردیا گیا ہے، چین امدادی کارروائی میں جاپان کے تعاون اور جذبہ انسانی ہمدردی کو سراہتاہے ترجمان وزرات خارجہ

جمعہ 12 اگست 2016 19:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) چین کی غرق ہونے والی ماہیگیر کشتی کے عملے کے 6ارکان کو جنہیں جاپان نے بچالیا چین کے حوالے کردیا گیا ہے،اس کی تصدیق وزرات خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو رات گئے کی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک بیان میں کہا کہ چین دوسرے لاپتہ ارکان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے،ایک چینی ماہگیر کشتی جمعرات کی صبح بحیرہ مشرقی چین میں ایک یونانی مال بردار سے ٖٹکرانے کے بعد غرق ہوگئی،یہ بات وزرات خارجہ نے چینی کوسٹ گارڈ اور چینی میری ٹائم سرچ و ریسکیو سنٹر کے اعلان کے حوالے سے بتائی ہے،اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ چین کے جزائر ڈائیو وائیو کے قریباً 70کلومیٹر شمال مغرب میں پیش آیا،چین اور جاپان دونوں نے امدادی کارروائیوں کیلئے حکومتی جہاز روانہ کردیئے،خاتون ترجمان نے کہا چین امدادی کارروائی میں جاپان کے تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :