چین کی توانائی کی بچت والی سب وے چالو ہوگئی

پہلی مستقل مقناطیسی سب وے ٹری روائیتی ٹرینوں کے مقابلے میں 30فیصد توانائی کی بچت کرسکتی ہے،

جمعہ 12 اگست 2016 19:06

چانگ شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) چین کی پہلی مستقل مقناطیسی سب وے ٹرین جو روائیتی ٹرینوں کے مقابلے میں 30فیصد تک توانائی کی بچت کرتی ہے وسطی چین کے صوبہ ہینان میں چلنی شروع ہوگئی ہے ،صوبائی دارلخلافہ چانگ شاہ میں یہ سب وے ٹرین مستقل مقناطیسی ٹریکٹر سسٹم سے لیس ہے جس کی کافی زیادہ پاور کثافت ہے اور یہ زیادہ توانائی کی استعداد کی حامل ہے،اس کا اعلان زو زو یو سی آر آر سی ٹائمز الیکٹرک کمپنی لمٹیڈ نے کیا ہے،یہ ٹرین چانگ شاہ میٹرو گروپ،سی آر آر سی زو زو یو لوکو موٹو کمپنی لمٹیڈ اور زو زو یو سی آر آر سی ٹائمز الیکٹرک کمپنی لمٹیڈ نے تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

اگر اسے چانگ شاہ میں تمام سب وے پر استعمال کیا جائے تو یہ سسٹم ہر سال توانائی کی لاگت کا 5.5ملین یو آن ( 83030ڈالر) کی بچت کرسکتی ہے،بین الاقوامی ٹرین ساز کمپنی السٹوم اور بمبار ڈائر نے جاپان اور فرانس میں مستقل مقناطیسی ٹریکٹر ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

متعلقہ عنوان :