لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد آہوں ،سسکیوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک
نمازجنازہ پرانی سبزی منڈی کے قریب نعمانی مسجد میں مفتی تقی عثمانی کی امامت میں اداکی گئی، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
جمعہ 12 اگست 2016 19:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کوآہوں اور سسکیوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔قبل ازیں حنیف محمد کی نمازجنازہ بعد نماز جمعہ پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع نعمانی مسجد میں مفتی تقی عثمانی کی امامت میں اداکی گئی۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
نمازجنازہ میں سندھ کے وزیر کھیل محمدبخش مہر،آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس، جاوید میانداد، معین خان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سمیت دیگر معروف شخصیات کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ ادا کی، نماز جنازہ کے بعد جاوید میاں داد نے حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے نام سے اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ حنیف محمد کئی عرصے سے کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے بعد جمعرات کی شام کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے، حنیف محمد نے بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔
ماسٹر حنیف محمد کو12 روز قبل کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امدا دی گئی تھی جس کے بعد ان کی حالت قدرے بہتر ہوگئی تھی۔جمعرات کی دوپہر حنیف محمد کی دل کی دھڑکن 6 منٹ کیلئے بند ہوگئی تھیں لیکن معجزانہ طور پر چھ منٹ کے بعد ان کی دل کی دھڑکنیں بحال ہو گئیں تھیں ، جس کے بعد ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی اور شام 5 بج کر آٹھ منٹ پر وہ زندگی کی وکٹ پر لمبی اننگز کھیلنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کرگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.