اسلام آباد،سیکیورٹی اداروں کاسرچ آپریشن،22افغا نیو ں سمیت 73 مشتبہ افرادگرفتار

سرچ آپریشن سبزی منڈی اورگردونواح میں کیاگیا

جمعہ 12 اگست 2016 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ سبز ی منڈی کے علا قوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران22افغا نیو ں سمیت 73 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، 3 موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے، مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانہ میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز ی مندی کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے سبز ی منڈی اور گر دو نو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران22افغا نیو ں سمیت73مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تھا نہ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،03موٹر سائیکل بغیر کاغذات کے بھی قبضہ پولیس میں لی گئی, ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :