کراچی ، ہیپاٹائٹس بی، تپ دق، خسرہ اور پولیو کے امراض کی ناقابل فروخت ویکسی نیشن کی فروخت کا انکشاف

جمعہ 12 اگست 2016 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کراچی میں حکومت سندھ کی ہیپاٹائٹس بی، تپ دق، خسرہ اور پولیو کے امراض کی ناقابل فروخت ویکسینیشن کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ ادویات صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف امراض کی ویکسینیشن مہمات کے دوران استعمال کی جاتی ہیں اور عام عوام تک ان کی فراہمی مفت کی جاتی ہے۔ تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ادویات فروخت کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان ادویات کی مالیت 8 لاکھ کے قریب تھی۔ خریدی جانے والی ادویات کی قیمت ڈھائی سو سے شروع تھی اور اس کے بعد ان کی قیمت بڑھتی گئی۔ یہ ادویات پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی فروخت کی جاتی ہیں جہاں یہ 4 سے 5 ہزار روپے میں عوام کو لگائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ ایک منظم عمل کے تحت یہ ادویات ای پی آئی اسلام آباد سے صوبوں میں آتی ہیں جس کے بعد یہ ٹاؤن اور میونسپلز میں فراہم کی جاتی ہیں اور اس کے بعد یہ سرکاری و نجی ڈسپنسریز میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :