کے الیکٹرک نے نجکاری کے پہلے دن سے ہی بجلی صارفین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیاتھا ،ذوالفقار قائم خانی

جمعہ 12 اگست 2016 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے نجکاری کے پہلے دن سے ہی بجلی صارفین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا اور آج تک اس کے خلاف کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آیا ہے ماسوائے وفاقی محتسب کے جہاں بجلی کے صارفین کی شکایات کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے جہاں لوڈشیڈنگ کر کے عوام کی زندگیوں کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے وہاں تجارتی سرگرمیوں کو بھی شدید زک پہنچائی ہے۔ وفاقی حکومت اور نیپرا کے کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتی جبکہ گزشتہ سال ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی 1200 سے زائد اموات پر نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو براہ راست ذمہ دار قرار دینے اور معمولی جرمانہ عائد کرنے سے بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کے الیکٹرک صارف دشمن نجی کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ایک قتل کے پیچھے پوری حکومتی مشینری حرکت میں آجاتی ہے لیکن عوام سے لوٹ مار ،اضافی بل اور ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار کے الیکٹرک ملک میں اپنی ریاست چلا رہی ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے کے الیکٹرک کی لوٹ مار کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :