بلدیہ شرقی گلشن اقبال زون میں بلدیاتی کام تیزی سے جاری،1280 ٹن کچراٹھا لیاگیا

جمعہ 12 اگست 2016 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شفیق الرحمن کی ہدایت پر بلدیہ شرقی گلشن اقبال زون یوسی 28 ،29 اور30 میں جھاڑیوں کی کٹائی کا کام مکمل کرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جھاڑیوں کی کٹائی کا کام ختم نبوت چوک تامدارس چوک اور مدارس چوک سے موسمیات تک سر انجام دیا گیا،اس کے علاوہ ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس کی زیر نگرانی جوہر کمپلیکس روڈ سے متصل اور ہندو بستی چنیسر گوٹھ نالے کی صفائی کا کام ونچنگ مشین کے ذریعے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سراج الدولہ روڈ پر گڑھوں کی درستگی کا کام تیزی سے جاری ہے ،مزید شاہراہ قائدین پر لین مارکنگ اور اسٹریٹ ریفلیکٹرز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے ، اس کے علاوہ PECHS بلاک 6 میں علامہ اقبال روڈ پر اسٹریٹ لائیٹس کی درستگی کا کام جبکہ نظام الدین روڈ پر صفائی و ستھرائی کا کام ونچنگ مشین کے ذریعے جاری ہے علاوہ ازیں صفائی و ستھرائی کے سلسلے میں گزشتہ روز گلشن اقبال و جمشید زونز سے مجموعی طور پر 1280 ٹن کچرا اٹھا لیا گیاجبکہ اسپرے مہم گلشن اقبال زونز کی تمام یوسیز میں یقینی بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مزید براں عوام اپنی شکایات بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کے رابطہ نمبر 99230355-9 اور جمشید ذون کے مکین 99225111 پر درج کرواسکتے ہیں جبکہ ہر ذون کے مرکز شکایات پر بھی عوام کی سہولت کیلئے عملہ تعینات ہے۔