سکھر کے قریب گاؤں پرخوفناک اور کئی فٹ لمبی چمگادڑوں کا حملہ ، علاقہ میں چیخ و پکا ر مچ گئی

جمعہ 12 اگست 2016 19:27

سکھر کے قریب گاؤں پرخوفناک اور کئی فٹ لمبی چمگادڑوں کا حملہ ، علاقہ ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سکھر کے قریب گاؤں پرخوفناک اور کئی فٹ لمبی چمگادڑوں کا حملہ ، علاقہ میں چیخ و پکا ر مچ گئی ، دیہا تیوں نے فائرنگ کرکے کئی چمگادڑیں مار دیں ، چمگا دڑوں کے حملے کے بعد علاقہ میں خوف وہراس تفصیلا ت کے مطابق سکھر کے قریبی گاؤں غلام حسین کو ندھر پر گذشتہ روز اچانک خوفناک اور کئی کئی فٹ لمبی چمگا دڑوں نے اچانک حملہ کر دیا اور گھروں میں گھس آئیں جس کے باعث گھروں میں کہرام مچ گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے بعدازاں دیہا تیوں نے ان چمگادڑوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی چمگادڑیں ماری گئیں دیہا تیوں کے مطابق ماری جانے والی چمگادڑیں کئی کئی فٹ لمبی تھیں چمگادڑوں کے حملے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں ان چمگادڑوں کے غولغول مو جود ہیں جنہوں نے اونچے اونچے درختوں کو اپنی آماجگاہ بنا رکھا ہے اور دن بھر اڑتے نظر آتے ہیں چمگادڑوں کے غول نے پورے علاقے میں فصلوں اور انسانوں پر حملے شروع کر رکھے ہیں میڈیا پراس حوا لے سے خبریں نشر ہونے کے با وجود انتظامیہ نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :