سکھر ،محکمہ اینٹی کرپشن کا سانگی تھانے پر چھاپہ ، ہیڈ کانسٹیبل گرفتار ، انسپکٹر فرار

جمعہ 12 اگست 2016 19:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن کا سانگی تھانے پر چھاپہ ، ہیڈ کانسٹیبل گرفتار ، انسپکٹر فرار ، تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سکھر سرکل عملے نے ایس آئی پی منور علی نائچ ، خورشید میمن کے ہمراہ سانگی تھانے پر چھاپہ مارکر تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل غلام مصطفی میرانی کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانے پر موجود انسپکٹر غلام حیدر منگی موقع دیکھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا چھاپے اور گرفتاری کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن سکھر سرکل کے ایس آئی پی منور علی نائچ ، خورشید میمن نے بتایا کہ یہ کاروائی فریادی شمین احمد سومرو کی جانب سے داخل کرائی جانے والی درخواست پر کی گئی ہے جس میں فریادی نے موقف اختیار کیا تھا کہ علاقے کے بااثر شخص نے اسکے مچھلی فارم کے نیچے گڑھا کھود کر اس کی لاکھوں روپے کی مچھلیاں چوری کر لی تھی جب متعلقہ تھانے پر اس نے کیس درج کرانا چاہا تو ملوث ہیڈ کانسٹیبل اور انسپکٹر نے اس سے کیس درج کرنے کیلئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی جس پر اس نے بیس ہزار اد ا کر دیئے اور تیس ہزار کو بندوبست نہیں کر سکا جس پر انہوں نے مخالف سے ملکر اس کے خلاف جھوٹے کیس درج کئے ہیں گرفتار ہیڈ کانسٹیبل سے تفتیش جاری ہے اور فرار ہونے والے انسپکٹر کیلئے کوشش جا رہی ہے محکمہ اینٹی کرپشن سکھر سرکل عملے نے ایس آئی پی منور علی نائچ ، خورشید میمن نے مزید بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق علی نظامانی ، سرکل آفیسر نور اﷲ شیخ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمات کے حوالے سے کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور انشاء اﷲ بہت جلدکرپشن میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو بھی قانون کے کہٹرے مٰں کھڑا کیا جائیگا تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے کرپشن کے خاتمے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن اور اسکا عملہ اپنے فرائض بنا کسی خوف و ڈر کے سر انجام دینے کیلئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :