رواں سال بچوں کے اغواء ،لا پتہ ہونے کے 240 مقدمات درج ہوئے ‘ ایس ایس پی انوسٹی گیشن

231بچے بحفاظت اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ، 9کی تلاش جا ری ہے‘ مشتاق سکھیرا

جمعہ 12 اگست 2016 19:28

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) رواں سال 2016ء میں اب تک بچوں کے اغواء اور لا پتہ ہونے کے مجموعی طور پر 240 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 231بچے بحفاظت اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے جبکہ 9کی تلاش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق ان مقدمات میں لین دین کے تنازعہ پربوگس مقدمات بھی درج کرائے گئے ۔رواں سال میں مجموعی طو رپر بچوں کے اغواء یا لا پتہ ہونے کے حوالے سے 240مقدمات درج کئے گئے جن میں سے 231کو ٹریس کر لیا گیا اور ان میں سے کچھ از خود گھر وں کو واپس آگئے جبکہ اس وقت 9بچوں کی تلا ش جا ری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی طرف سے اب تک 15سے زائد مبینہ اغواء کاروں کو پکڑا گیا لیکن تحقیقات میں وہ اغوا ء کار ثابت نہیں ہوئے ۔