بچوں کی زیادہ تعداد والے سکولو ں میں شام کی شفٹ شروع کرنے اور اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی گئی

جمعہ 12 اگست 2016 19:33

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پنجاب بھر میں بچوں کی زیادہ تعداد والے سکولو ں میں شام کی شفٹ شروع کرنے اور اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے فیصلے کے مطابق پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن کر کے ان کو مڈل اور مڈل سکولوں کو ہائی کا درجہ دیدیا جائے گا۔ شام کی شفٹ میں پڑھانے والے ہیڈ ماسٹرز کو 18سے 20ہزار روپے اضافی دئیے جائیں گے جبکہ اساتذہ کو 15سے18ہزاراضافی اوردرجہ چہارم کے ملازمین کو شام کے وقت ڈیو ٹی دینے پر 5سے 7ہزار روپے اضافی دئیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :