کوئٹہ میں دہشت گردی، حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے‘پیر اعجاز ہاشمی
قوم کی طرح سوچنا ہوگا، کریڈٹ لینے اور باقیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی روایت ختم ہونی چاہیے لزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دی جائے ‘کارکنوں سے گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 19:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے خود کش حملے میں وکلا صحافیوں اور عام لوگوں کی شہادت کے المناک واقعہ کے بعد شریعت کورٹ کے جج کے قافلے پربم حملہ سکیورٹی پر بڑا سوالیہ نشان ہے ،ہمیں قوم کی طرح سوچنا ہوگا، انفرادی سوچ ، جماعتی کریڈٹ لینے اور باقیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔
کارکنوں سے گفتگو میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی قراردیتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے، محض بیان بازی سے قوم تنگ آچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم ایک عرصے سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے۔(جاری ہے)
مگر حکمران جماعتیں کریڈٹ لینے کے چکر میں دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں ، لیکن حالات کا تقاضا ہے کہ الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دی جائے ۔
پے درپے واقعات سے دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے مگر دہشت گردی کا ابھی تک جاری رہنا چشم کشا اور افسوسناک ہے۔ قوم کو پس پردہ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے اہلکار کل بھوشن کے انکشافات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات کئے ہوتے تو بلوچستان کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا تھا، لیکن لگتا ہے کہ روایتی سستی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیر ہ اسمٰعیل خان اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو نہیں روکا جاسکا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.