خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ،عمران خان ہیر پھیر کر کے کارکردگی بہتر بتاتے ہیں ‘ رانا بابر حسین
پنجاب میں صحت،زراعت،صاف پانی کی فراہمی اور امن عامہ کیلئے کل بجٹ کا 57 فیصد یعنی 804 ارب روپے مختص کئے گئے
جمعہ 12 اگست 2016 19:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے عمران خان کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختون خواہ حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے عمران خان ہمیشہ ہیر پھیر کے خیبرپختون خواہ کی کارکردگی بہتر بتاتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران تعلیم‘ صحت‘ زراعت‘ صاف پانی کی فراہمی اور امن و امان کے شعبے پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین عوامی فلاح و بہبود‘ معاشی ترقی اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام ہے۔ عمران خان نے اعداد کو ہیرپھیر کرکے خیبرپختون خواہ حکومت کی کار کردگی بتائے جبکہ ہمارے حکومتی اقدامات ترجیحات اور پالیسیوں کے حصول کی طرف ایک قدم ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے کا جو اعلان کیا وہ حقائق کے منافی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال پنجا ب میں جنرل ریونیو وصول کی مد میں1319 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اوراین ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت سے ٹیکسوں میں مد میں 39 ارب روپے صوبائی حصہ وصول ہونے کا تخمینہ ہے۔صوبائی ریونیو میں 280 ارب روپے کی آمدنی متوقع،ٹیکسوں میں مد میں 184 ارب 40کروڑ روپے ،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 95 ارب 61 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے۔تعلیم ،صحت،زراعت،صاف پانی کی فراہمی اور امن عامہ کے لئے کل بجٹ کا 57 فیصد یعنی 804 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبے میں گزشتہ سال کی نسبت47 فیصد اور سکول ایجوکیشن ترقیاتی بجٹ پر 71 فیصد زائد فنڈز مختص کئے ہیں عمران خان کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 62 فیصد اضافہ ہو گا۔زراعت ،آبپاشی،لائیو سٹاک،جنگلات،ماہی پروری اور خوراک کے لئے مختص بجٹ میں 47 فیصد اضافہ ہو گا۔صاف پانی کی فراہمی کے لئے مختص بجٹ 88 فیصد بڑھا دیاگیاہے۔امن عامہ کے لئے 48 فیصد سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ترقیاتی پروگرام کے لئے بجٹ کا حجم550 ارب روپے ،گزشتہ سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں 37.5 فیصد اضافہ ہو گا۔نئے مالی بجٹ کے ترقیاتی پروگرام کے نتیجے میں روزگار کے 5 لاکھ نئے مواقع پیداہوں گے۔2016-17 میں جاری اخراجات کا کل تخمینہ849 ارب 94 کروڑ روپے ہے۔تعلیم ،صحت ،واٹر سپلائی سینی ٹیشن،ویمن ڈویلپمنٹ،سوشل سیکٹرکے شعبوں کے لئے31 فیصد یعنی 168 ارب 87 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بجٹ غریب عوام کی خدمت اور پنجاب کی ترقی کے مقدس عہد نامے کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں اس عہدنامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے تمام تر توانائیاں وقف کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.