دہشت گرد اور حکمران دونوں دھرتی پر بوجھ ہیں‘میاں محمود الر شید
ملک کا بہتر مستقبل حکمرانوں کے جانے سے مشروط ہے، خیبر پختونخواء کو آٹا سپلائی بند کرنے والی ن لیگ کبھی پشاور پر حکومت نہیں کر سکتی شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی پر الزمات درحقیقت غریب مریضوں اور طلبہ کیخلاف سازش ہے‘ اپوزیشن لیڈر کی پنجاب اسمبلی میں گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 19:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ خدارا عمران کی مخالفت میں فلاحی اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے،شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے فلاحی اداروں کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے درحقیقت غریب مریضوں اور طلبہ کیخلاف سازش کر رہے ہیں، ن لیگ نے عوامی خدمت کیلئے نہیں جھوٹ بولنے کیلئے وزیروں کی فوج بھرتی کر رکھی ہے جن کو صرف جھوٹ بولنے میں مہارت کی بنیاد پر رکھا گیا،1997-98 کے دوران خیبر پختونخواء کو آٹا سپلائی بند کرنے والی ن لیگ کبھی پشاور پر حکومت نہیں کر سکتی، خواہ امیر مقام سمیت غلاموں کی پوری فوج ایڑی چوٹی کا زور لگا لے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبرمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ موجودہ حکمران بھی عوام اور اس دھرتی پر بوجھ ہیں اور ملک کا بہتر مستقبل حکمرانوں کے جانے سے مشروط ہے، ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ پیکیج کے نام پر کسانوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، اب آمدن پر ٹیکس عائد کرکے سیلاب، مہنگی کھاد بجلی و ڈیزل کے باعث پریشان حال کسانوں کو زندہ درگور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکمرانوں کا بس چلے توسونے، اٹھنے بیٹھنے پر بھی ٹیکس لگا دیں۔ میاں محمود الر شید نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جماعت کا نام لوٹ مار ٹیکس لیگ رکھ لیں۔ تحریک احتساب سے متعلق سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کو کرپشن سے پاک اور عدل وانصاف پر مبنی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسکی ساری جدو جہد یکساں نظام کے رائج کیلئے ہے، تحریک احتساب ان حکمرانوں کیخلاف ہیں جنہوں نے ملکی دولت لوٹی اور وسائل کا بے رحمانہ استعمال صرف اپنے ذاتی مفاد میں کیا، یہاں حکمرانوں قوم سے ٹیکس لیتے ہیں لیکن خود ادا نہیں کرتے، ایک عام آدمی اور اشرافیہ کیلئے الگ الگ قوانین بنارکھے ہیں، معمولی چوری پر عام آدمی کو جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن قوم کے اربوں کھربوں لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں یہاں تک کہ ملکی ادارے بھی انکا احتساب نہیں کرتے ، عدالتوں سے ریلیف مل جاتا ہے تحریک انصاف کی تحریک کا مقصد ہے کہ ان سب کو قانون کو کٹہرے میں لایا ہے، تحریک احتساب ضرور کامیاب ہو گی کیونکہ یہ عام آدمی کی آواز ہے اور نہ صرف قوم اسکی حمایت کر رہی ہے بلکہ کرپشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں یک زبان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم کو تبدیل کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی جمہوری نظام کو، ہم اصلاحات لانا چاہتے ہیں، مطالبہ صرف یہ ہے کہ وزیراعظم عہدہ چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں اور کلیئر ہوں تو واپس آجائیں، رہی بات کیا حربہ استعمال کرینگے تو تحریک انصاف ابھی عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نیب کو مجبور کریگی کہ وہ ایکشن لے اور قوم کو اسکا حق نہ ملا تو دھرنا بھی دینگے اور اسمبلیوں سے استعفوں سمیت ہر آپشن کو استعمال کرینگے تاہم اسکا فیصلہ نہیں ہوا تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.