Live Updates

تحریک احتساب '' کی تحریک کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے سیاسی موت ثابت ہوگی‘ولید اقبال

کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے عوام مہنگائی، بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہے ‘رہنما تحریک انصاف

جمعہ 12 اگست 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہاہے کہ (ن)لیگ کرپشن کے نام سے خوف ذدہ ہوچکی ہے ، پانامہ لیکس حکمرانوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے '' تحریک احتساب '' کی تحریک کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے سیاسی موت ثابت ہوگی، حکمران جھوٹ بول کر اور بہانے تراش کر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں انہیں عوام کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں ولید اقبال نے کہاکہ جب تک ملک میں ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا اور طاقتور قانون کے تا بع او ر مظلوم کی داد رسی نہیں ہوگی اس وقت تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں ہوسکتی ، دوہرا معیا ر اور امیر اور غریب میں فرق کو ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے عوام مہنگائی، بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ حکمران ان کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنی کرپشن اور اقتدار کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں انہیں عوام سے کیے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان ملک سے کرپشن ، ناانصافی کے خاتمے اور عوام کے حقوق کے لیے20 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں ، کامیابی قریب ہے عوام ان ظالم اور کر پٹ حکمرانوں سے ان کی کی گئی کرپشن او لو ٹ مار کا فوری حساب چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات