پنجگورمیں حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جمعہ 12 اگست 2016 19:39

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پنجگور حساس ادارے کی کارروائی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ سوراپ میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ جن میں ایک عدد بلبل ایک عدد آر پی جی سیون ایک عدد ایس ایم جی آر پی جی سیون کے دو گولے چار فیوز بلبل کے 650راونڈز ایس ایم جی کے چار سو راونڈز اور 222کے دو سو پچاس راونڈز شامل ہیں زرائع کے مطابق یہ اسلحہ 14اگست کے دن کسی بڑے تخریبی کارروائی میں استعمال ہونے والا تھا جسے حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نا کام بنایا ۔

متعلقہ عنوان :