گورنرخیبرپختونخوا سے سپیکرقومی اسمبلی ایاز کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 12 اگست 2016 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سپیکرقومی اسمبلی آیازصادق نے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاوس پشاورمیں جمعرات کے روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنر کے ساتھ رہے اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فاٹا میں متاثرین کی بحالی، ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتار کے حوالے سے امور بھی زیربحث آئے گورنر نے انہیں اس سلسلے میں ابتک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :