میاں منظور احمد وٹو کی دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
سابق تنظیموں کو ختم کر کے پارٹی کو جدید خطوط پر چلانے کے چیئرمین فیصلے کر رہے ہیں‘میاں منظور احمد وٹو
جمعہ 12 اگست 2016 20:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو نے دبئی میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، پارٹی امور کا جائزہ، پانامہ لیکس کے حوالے سے صورتحال اور اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا کردار اور نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی گفتگو کی گئی یاد رہے کہ اس حوالے سے میاں منظور احمد وٹو اس سے پہلے بھی تفصیلی گفتگو کر چکے ہیں۔
میاں منظور احمد وٹو نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ملک کے سیاسی، معاشی، دہشت گردی اور کسانوں کے معاملات میں بہتری کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے پاکستان کے حالات میں بہتری آئے بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی خلیج کے صدر میاں منیر ہانس مقامی ہوٹل میں میاں منظور احمد وٹو کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے سابق مشیر سردار جاوید یعقوب، میاں افتخار احمد خان اور سابق وزیر مملکت و ممبر قومی اسمبلی شگفتہ جمال کے علاوہ دیگر ذمہ داران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.