گورنرخیبرپختوخواکاممتازکرکٹرحنیف محمد کے انتقال پراظہارافسوس

جمعہ 12 اگست 2016 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے ماضی کے ممتازکرکٹرحنیف محمد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیاگورنرنے کہاکہ حنیف محمدہمارا قومی اثاثہ اورنوجوان کرکٹر کیلئے رول ماڈل ثابت ہوئے اورخاص طورپر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کانام روشن کرکے اپنے کردار کوانمٹ بنادیا۔گورنر نے کہا کہ پوری قوم ان کی قابل فخر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی گی۔ گورنر نے غمزدہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبرواستقامت اورمرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :