جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پرگراموں کاسلسلہ جاری

جمعہ 12 اگست 2016 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پرگراموں کاسلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کل بروز ( ہفتہ ) کو بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامع مسجد ویلنشیاء ٹاؤن لاہور،بعد نماز مغرب تا رات 11بجے مدرسہ القباء 43 سوک سنٹر، نزد میاں پلازہ ، جوہر ٹاؤن لاہور،جبکہ 14 اگست کوصبح 10 بجے تا نماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگاجس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا ، مفتی شاہد عبید ،مفتی خرم یوسف، مولانا احمد عمر، مولانا محمداکرم سیالکوٹی، مفتی عبداﷲ یاسر، مفتی عبد الحنان، مولانا حافظ محمد طیب سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :