قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ایک اور اعزازاپنے نام کر لیا

جمعہ 12 اگست 2016 20:08

قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ایک اور اعزازاپنے نام کر لیا

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ایک اور اعزازاپنے نام کر لیا ہے ۔ 38سالہ یونس خان نے انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز کرس ووکس کی گیند کو فائن لیگ باؤنڈری کی سیر کروا نے کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 1000چوکے بھی مکمل کرلیے ۔

(جاری ہے)

طویل ترین کرکٹ فارمیٹ میں یونس خان کے علاوہ صرف انضمام الحق (1105) ہی پاکستان کے لیے یہ کارنامہ سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کے اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے ایک محتاط انداز ے کے مطابق اپنے 24سالہ ٹیسٹ کیریئر میں 2058سے زائد چوکے رسید کیے تھے ۔