تمام ٹی ایم ایز اپنے اپنے ٹاؤن میں مو جود کمرشل بلڈنگز کو جشن آزادی کے حوالے سے روشن کریں‘ڈی سی او لاہو ر

جمعہ 12 اگست 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام ٹی ایم ایز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ٹاؤن میں مو جود کمرشل بلڈنگز کو جشن آزادی کے حوالے سے روشن کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر مال روڈ،کینال بینک روڈ،شادمان ،مین بلیوارڈ،گلبرگ، سمن آباد، جوہر ٹاؤن، لبرٹی چوک ، محمود قصوری روڈاور ایم ایم عالم روڈ کی بلڈنگز کو روشن کیا جائے اور تمام ٹی ایم ا وز بذات خود اس کی ما نیٹرنگ کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کے لئے ٹریڈ یونینز سے اجلاس کریں۔