پی ایس اومارچ 2015ء سے اب تک 13کروڑ ایم ایم بی ٹی سے زائد ایل این جی درآمد کر چکا ہے‘رپورٹ

جمعہ 12 اگست 2016 20:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹیٹ آئل مارچ 2015ء سے اب تک 13کروڑ ایم ایم بی ٹی سے زائد ایل این جی درآمد کر چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس کی بڑھتی ضرورت کے پیش نظر مارچ 2015ء سے اب تک ایل این جی کے 42کارگو کے ذریعے 13کروڑ ایم ایم بی ٹی سے زائد ایل این جی درآمد کی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں برس پی ایس او نے قطر گیس کے ساتھ 15سالا مدت کے لئے سالانہ 3اعشاریہ 75ملین ٹن ایل این جی کی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اس وقت ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار 4ارب کیوبک فٹ جبکہ یومیہ طلب 8ارب کیوبک فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ پی ایس او کے مطابق گیس کے موجودہ ذخائر ختم ہونے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پاکستان میں گیس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ ہے جس سے ملک میں گیس کی طلب و رسد کے فرق میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :