ممنوعہ جگہوں میں جانے پر اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے بھارتی وزیر کھیل کے ایکریڈیشن منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی
وجے گوئل نے ساتھیوں کیساتھ ان جگہوں پر جانے کی کوشش کی جہاں کا انکے پاس ایکریڈشن کارڈ نہیں تھا،اولمپکس کمیٹی
جمعہ 12 اگست 2016 20:19
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی نے بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل کے ایکریڈیشن کارڈ کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر ریو میں بھارتی وزیرِ کھیل وجے گوئل اور ان کے بعض ساتھی اپنا جارحانہ اور ترش برتا ترک نہیں کرتے تو ان کے ایکریڈیشن کارڈ کو منسوخ کر دیا جائے گا۔
کمیٹی کا الزام ہے کہ وجے گوئل نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ان جگہوں پر جانے کی کوشش کی جہاں جانے کے لیے ان کے پاس ایکریڈشن کارڈ نہیں تھا۔ریو اولمپکس میں برصغیر کے امور کی مینیجر سارا پیٹرسن نے انڈین ٹیم کے سربراہ راکیش گپتا کو ایک خط تحریر کر کے اس بارے میں شکایت بھی کی ہے۔ سارا پیٹرسن نے اپنے خط میں لکھا ایسی کئی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انڈین وزیرِ کھیل ایسی جگہوں پر جانا چاہ رہے تھے جہاں جانے کی انھیں اجازت نہیں تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.