وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کابورے والا کے علاقے میں سکول پر قبضے کی خبر کا نوٹس،رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا سکول پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کا حکم

جمعہ 12 اگست 2016 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بورے والا کے علاقے میں سکول پر بااثر افراد کے قبضے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سکول پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے اور اس ضمن میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :