فاٹا اصلاحات کمیٹی نے فریقین کی مشاورت کے بعد رپورٹ مکمل کر لی ٗ آئندہ ہفتے وزیر اعظم کوپیش کی جائیگی

جمعہ 12 اگست 2016 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے ٗ اتفاق رائے سے تیار کی جانے والی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے فاٹا اصلاحات کے لئے کمیٹی ارکان کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے متعدد دورے کئے اور مقامی عمائدین سے فاٹا اصلاحات پر مشاورت کی اور تمام فریقین کو اعتماد میں لیا۔ اتفاق رائے سے تیار کی جانے والی رپورٹ اگلے ہفتے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔ فاٹا اصلاحات کمیٹی گزشتہ سال نومبر میں بنائی گئی تھی ٗکمیٹی میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :